ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈر 19 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہندوستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہندوستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

Mon, 09 Dec 2024 11:10:28  SO Admin   S.O. News Service

دبئی، 9/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کل کا دن انڈین کرکٹ ٹیم کے لیے مشکلات سے بھرا رہا ہے۔ سینئر ٹیم نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کیا جبکہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے  ہندوستان کو 59 رنوں سے ہرا دیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے 2024 انڈر 19 ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا۔ فائنل میں ہندوستان کے بلے بازوں کی کارکردگی کمزور رہی، اور پوری ٹیم 139 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے ہندوستان  کے سامنے 199 رنوں کا ہدف رکھا تھا، جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم صرف 139 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد امان  ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی رہے، انہوں نے 26 رنوں کی اننگز کھیلی۔

انڈیا کے خلاف بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 198 رن بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد رضان حسین نے 47 رنوں کی بہترین پاری کھیلی۔ انہوں نے اس پاری میں کل 3 چوکے لگائے۔ شہاب نے 3 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 40 رنوں کی پاری کھیلی۔ فرید حسن نے 39 رنوں کی کفایتی پاری کھیلی جبکہ کپتان عزیز الحق تمیم نے صرف 16 رن کی پاری ہی کھیل پائے۔ انڈیا کی جانب سے یودھ جیت گوہا، چیتن شرما اور ہاردک راج نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار گیند بازی کی وجہ سے بنگلہ دیش نے 49.1 اور میں 10 وکٹوں کے نقصان پر صرف 198 رن ہی بنا سکی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ پوری انڈین ٹیم 35.2 اور میں صرف 139 رن ہی بنا سکی۔ انڈیا کی جانب سے سلامی بلے باز آیوش مہاترے اور ویبھو سوریہ ونشی نے بالترتیب 1 اور 9 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ وقفے وقفے سے انڈین بلے باز آؤٹ ہوتے چلے گئے اور ٹیم 199 رنوں کی چھوٹی سی ہدف بھی حاصل نہیں کر سکی۔ انڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ رن کپتان محمد امان نے بنائے انہوں نے 26 رنوں کی پاری کھیلی۔ محمد امان کے علاوہ آندرے سدھارتھ نے 20، کے پی کارتکیے نے 21 اور ہاردک راج نے 20 رنوں کی پاری کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فہد نے 2 اقبال حسین نے 3 کپتان عزیز الحق نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ معروف اور رضان نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔


Share: